بدھ, ستمبر 10, 2025
ہومLatestسیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار، دریا کا راستہ روکنا قدرت سے مقابلہ...

سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار، دریا کا راستہ روکنا قدرت سے مقابلہ کرنا ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، دریائوں کے بیج کسی کو سوسائٹی کیلئے جگہ نہیں دی، دریا کا راستہ روکنا قدرت سے مقابلہ کرنا ہے، توجہ لوگوں کو بچانے پر مرکوز ہے، سڑکوں کی مرمت کے ایسے اخراجات نہ دیئے جائیں جن کی فراہمی مشکل ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں و سیلاب سے بچائو کیلئے سب نے اپنی صلاحیتوں اور تجربے کے مطابق کام کیا ہے، کوتاہیاں ہوتی ہیں، کوشش کریں گے کوتاہیاں کم سے کم ہوں، بے جا تنقید کے بجائے تعمیری تنقید کی جانی چاہئے ، ہم اپنی کوتاہیوںکی نشاندہی پر خوش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نشاندہی ضرور کریں مگر یہ وقت لسانی بنیادوں پر تنقید کا نہیں، ہم کسی کو برا نہیں کہتے، تنقید کرنے والوں کو کہتا ہوں سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے دریائوں کے پیٹ میں پکی سوسائٹی کو جگہ نہیں دی، دریا کا راستہ روکنا قدرت سے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بلاول بھٹو کے ساتھ سکھر اور گڈو بیراج کا معائنہ کیا تھا، سیلاب کے حوالے سے ہماری تیاری پوری ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں پر بیرونی امداد کیلئے کوششیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 7ستمبر سے بارشوں کی پیشگوئی تھی، پورے سندھ میں بارشیں ہو رہی ہیں، آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صورتِ حال قابو میں ہے، کیرتھرکی پہاڑیوں سے بارش کا پانی تھڈو ڈیم سیاوور فلو ہوا، لیاری ندی میں کافی پانی آیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے ابھی تک بن رہا ہے، کام کے دوران دریا نے مٹی کو ہٹایا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں، اس وقت ضروری کام لوگوں کو بچانا ہے، سڑکوں کی مرمت کے ایسے اخراجات نہ دیں جو فراہم کرنا مشکل ہو۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!