بدھ, ستمبر 10, 2025
ہومLatestٹی ٹوئنٹی رینکنگ، سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد، محمد نواز کی...

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد، محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری آگئی۔

سفیان مقیم سات درجے ترقی پاکر پندرہویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین آفریدی چار درجے ترقی سے بائیسویں، ابرار احمد انتالیس درجے کی لمبی چھلانگ کر ستائیسویں اور محمد نواز تیرہ درجے ترقی پاکر تیسویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث روف سات درجے تنزلی سے پینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی سے چوبیسویں اور محمد رضوان چھ درجے تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ کپتان سلمان آغا دو درجے ترقی پاکر ستاونویں اور فخر زمان نو درجے ترقی سے اڑسٹھویں نمبر آگئے۔

حسن نواز چار درجے تنزلی سے پینتیسویں اور صائم ایوب ایک درجے تنزلی سے بیالیسویں نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی دو درجے تنزلی سے سترہویں نمبر پر چلے گئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!