لندن: کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے دوبارہ تربیت شروع کر دی۔ ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے والی ایشیز سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹوکس کی بیٹنگ پریکٹس اچھی جارہی ہے تاہم انہیں بولنگ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔یاد رہے اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔