منگل, ستمبر 9, 2025
ہومBusiness & Financeچینی بیٹری کمپنی سی اے ٹی ایل نے یورپ کے لئے برقی...

چینی بیٹری کمپنی سی اے ٹی ایل نے یورپ کے لئے برقی گاڑیوں کی نئی بیٹریاں متعارف کرادیں

میونخ(شِنہوا)چین کی بیٹریاں بنانے والی کمپنی سی اے ٹی ایل نے یورپی مارکیٹ کے لئے برقی گاڑیوں (ای وی) کی نئی نسل کی بیٹریاں متعارف کرادیں، جس سے خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور عزم اجاگر ہوتا ہے۔

سی اے ٹی ایل  بیٹریاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

یہ اجرا میونخ میں منعقد ہونے والی آئی اے اے موبیلٹی شو 2025 کے آغاز سے دو دن قبل ہوا، جو یورپ کی آٹو انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

نئی بیٹری جسے "شین شِنگ پرو” کا نام دیا گیا ہے، لیتھیئم آئرن فاسفیٹ (ایل ای پی) کیمیائی ساخت پر مبنی ہے اور یورپی مارکیٹ کے لئے 2 ورژنز میں پیش کی جائے گی۔

طویل المدت ماڈل 12 سال یا 10 لاکھ کلومیٹر تک استعمال کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 758 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج فراہم کرتا ہے، جو عام طور پر ایل ای پی بیٹریوں کی 300 سے 500 کلومیٹر کی رینج سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسرا ورژن تیز چارجنگ ماڈل ہے، جو صرف 10 منٹ کی چارجنگ میں 478 کلومیٹر کی اضافی رینج دے سکتا ہے۔

سی اے ٹی ایل کے بین الاقوامی بزنس یونٹ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر لِنگبو ژو نے کہا کہ یہ پروڈکٹ یورپ کی ڈرائیونگ عادات کے مطابق تیار کی گئی ہے، جن میں ہائی ویز پر زیادہ رفتار، لیز اور استعمال شدہ گاڑیوں کے لئے طویل مدت اور سرد موسم میں قابل اعتماد کارکردگی شامل ہیں۔

سی اے ٹی ایل کے چیف کسٹمر آفیسر تان لی بن نے کہا کہ ہماری عالمی سفری شروعات یہاں یورپ سے ہورہی ہیں۔ یہ کمپنی اب تقریباً 90 فیصد یورپی کار ساز کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تان کے مطابق سی اے ٹی ایل نے اب تک دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زیادہ برقی گاڑیوں کے لئے بیٹریاں فراہم کی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!