منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatestپاکستان کا عالمی اقتصادی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور

پاکستان کا عالمی اقتصادی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر جیسے تنازعات امن کیلئے خطرہ ہیں، پارلیمانی لیڈرز کے درمیان روابط و تبادلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، دنیا کو آج عدم استحکام، بحران اور جنگوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، پارلیمانی سفارت کاری مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس سے باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات سے امن کو خطرہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کیلئے سب کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے جبکہ پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلی میں حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!