منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatestبیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی مارکیٹ میں بطور قومی افرادی قوت اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فانڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی اور چیئرمین او پی ایف نے ملاقات میں وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!