منگل, ستمبر 9, 2025
ہومEnertainmentکرینہ کپور کا عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا...

کرینہ کپور کا عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

برمنگھم : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

کرینہ کپور برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔

جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ کسی پاکستانی اسٹار گلوکار کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیتیں تو وہ عاطف اسلم ہوتے۔

کرینہ کپور کی برمنگھم کے اس ایونٹ سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!