منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatestسلمان آغا اور شاہین آفریدی کا سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب...

سلمان آغا اور شاہین آفریدی کا سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب متاثرین کودینے کا اعلان

لاہور: قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی حالیہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی اپنی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ان کے ساتھ اس نیک کام میں شریک ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!