منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatestہم تیل کی پیداوار میں خطے سے پیچھے رہ گئے، دیگر برآمدات...

ہم تیل کی پیداوار میں خطے سے پیچھے رہ گئے، دیگر برآمدات پر توجہ دینی چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، ہمیں صرف تیل کی برآمدات کی بجائے دیگر برآمدات پر بھی توجہ دینی چاہیے، ہمارے تیل پیدا کرنے کے طریقے اور ذرائع پرانے ہیں، ضروری ہے کہ ہم اس کا حل نکالیں۔

صدر اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علی خامنہ ای نے کہا کہ عوام کی معیشت ملک کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے ، مارکیٹ کنٹرول سسٹم اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے بارے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام اور میڈیاملک اور سماج کے طاقت اور امید کے حقیقی نقاط پر عوام کے سامنے اجاگر کریں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ ملکی طاقت عناصر اور وافر امکانات کا بیانیہ عام اور کمزوری اور ناتوانی کے بیانیے سے گریز کریں۔

انہوں نے صدر کے حوصلے، لگن اور انتھک محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان کا چین کا شاندار دورہ ممکنہ اقتصادی اور سیاسی بنیادوں پر زمینی سطح پر ہونے والے نتائج کا حامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم خدمت کے موقع کی قدر کریں اور سستی اور متوازی کاموں سے گریز کریں اور متفرق مسائل میں مصروف نہ ہوں تو مسائل یقینی طور پر حل ہوجائیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!