منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatestجدید ٹیکنالوجی سے لیس پاک بحریہ ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے،...

جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاک بحریہ ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاک بحریہ ناقابل تسخیر قوت بن چکی ،علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں قائدانہ کردار قابل ستائش ہے۔

یوم بحریہ پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آج پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 8ستمبرکوسمندری سرحدوں کا دفاع کرکے پاک بحریہ نے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ بحری محاذ پر جرات و قربانی کا نیا باب رقم کرنے والے جانباز قوم کے ہیرو ہیں، یہ دن بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کی تابندہ علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے دشمن کے غرور کو پانی میں غرق کر کے سمندری محاذ پر بھی برتری ثابت کی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر میں آپریشن دوارکا بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے ، پاک بحریہ کے جانبازوں نے چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات کو تباہ کر کے سمندری جنگ کا نقشہ بدل دیا اور کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا کے بعد معرکہ حق میں بھی پاک بحریہ الرٹ رہی اوردشمن کراچی پر حملے کی جرات نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ نہ صرف ایک تاریخی دن ہے بلکہ ایک تسلسل ہے اس عہد، اس جذبے اور اس یقین کا جو سمندر کی وسعتوں میں پروان چڑھا، آج پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی، میزائل سسٹمز اور خود انحصاری کے ساتھ ایک مضبوط اور موثر بحری قوت کے طور پر سامنے آ چکی ہے اور 8ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بحری مشقوں میں شمولیت، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں قائدانہ کردار اور سفارتی سطح پر سرگرم شراکت پاک بحریہ کی قابل فخر پہچان بن چکی ہے، قوم کو سمندری محافظوں پر ناز ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے بحری سرحدوں کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!