منگل, ستمبر 9, 2025
ہومLatest26نومبر احتجاج، پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں میں13نومبر تک توسیع

26نومبر احتجاج، پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں میں13نومبر تک توسیع

اسلام آباد 26 نومبر احتجاج کیس میں بشری بی بی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کی ضمانتوں میں 13 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

پیر کو اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 26 نومبر مقدمات پر سماعت کی۔

دوران سماعت شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی و دیگر رہنماء عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب، زرتاج گل و دیگر کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 13نومبر تک توسیع کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!