اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔
یوم بحریہ پر جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن سومنات دشمن کیلئے خوف اور پاک بحریہ کیلئے فخر کی علامت بنا، یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیرجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے، پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ نے سمندری حدود کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے، یومِ بحریہ پر ہم شہداکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔