اتوار, ستمبر 7, 2025
ہومLatestٹرمپ کے محکمہ جنگ کو دوبارہ فعال کرنے کے حکم نامے پر...

ٹرمپ کے محکمہ جنگ کو دوبارہ فعال کرنے کے حکم نامے پر دستخط، ناقدین نے بچگانہ قدم قرار دے دیا

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام دوبارہ محکمہ جنگ رکھنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یہ نام 1940 کی دہائی کے آخر میں آخری دفعہ استعمال کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے حقائق نامہ کے مطابق اس حکم نامے کے تحت محکمہ دفاع، وزیر دفاع اور ان کے ماتحت حکام کو سرکاری خط وکتابت اور عوامی بیانات میں محکمہ جنگ، وزیر جنگ اور نائب وزیر جنگ جیسے ثانوی القابات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں پینٹاگان کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نام کو مستقل بنانے کے لئے قانونی اور انتظامی اقدامات سمیت دیگر اقدامات تجویز کریں تاہم اس کی مکمل قانونی تبدیلی کے لئے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

 صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ دفاع نام بہت زیادہ دفاعی  لگتاہے۔ہم دفاعی ہونا چاہتے ہیں تاہم اگر ضرورت پڑے توجارحانہ رویہ بھی اختیار کرنا چاہیے۔ اس لئے مجھے یہ ایک بہتر نام لگتا ہے۔

پینٹاگان کے سربراہ نے دلیل دی ہے  کہ نام کی تبدیلی صرف لفظوں کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ جنگجو کی روح کے بارے میں ہے۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے بہت زیادہ اخراجات ہوسکتے ہیں اور یہ سلامتی کی پالیسی سے توجہ ہٹاسکتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر  اینڈی کم نے کہا ہے کہ نام کی تبدیلی ایک بچگانہ تجویز ہے، امریکی شہری جنگوں کا فروغ نہیں چاہتے جنگوں سے بچاؤ چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!