نان ننگ(شِنہوا)چین کے مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے والے والے نقل و حمل کے اہم نیٹ ورک، نئی عالمی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے ذریعے رواں سال جمعرات تک 10 لاکھ سے زائد "20 فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز) مال برداری کی گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
جمعرات تک اس راہداری کے ذریعے مال برداری کا حجم 10 لاکھ ایک ہزار 455 ٹی ای یوز تک پہنچ چکا تھا جو گزشتہ سال سے 72.5 فیصد زائد ہے۔ 2017 میں یہ راہداری فعال ہونے کے بعد پہلا موقع ہے کہ سالانہ مال برداری کا حجم 10 لاکھ ٹی ای یوزسے تجاوز کرگیا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک اہم منصوبے کے طور پر نئی عالمی زمینی سمندری تجارتی راہداری نے چین کے مغربی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ان کی اعلیٰ سطح کی وسعت کو سہولت دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ریلوے آپریٹرز نے اس کوریڈور کے ذریعے چلنے والی ٹرین سروسز کے نیٹ ورک کو مسلسل توسیع دی ہے۔ اس وقت 24 مستقل ٹرین روٹس کام کر رہے ہیں جن میں سے 14 روٹس چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقہ میں واقع بے بو خلیجی بندرگاہ اور قریبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ژان جیانگ بندرگاہ کو چھونگ چھنگ اور چھنگ دو جیسے چین کے بڑے شہروں سے جوڑتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے اب تک اس راہداری کے ذریعے مجموعی طور پر 47 لاکھ ٹی ای یوز مال برداری کی جا چکی ہے اور ہر سال اس میں 2 عددی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link