بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے نیویارک اعلامیے میں شمولیت پر اتفاق کیا ہے جو کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کے مستقل موقف سے مطابقت رکھتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے معمول کی نیوز بریفنگ میں فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی نتیجہ خیز دستاویز کے بارے میں سوال پر ردعمل دیا۔
گو نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کا مرکزی نکتہ ہے جو اس وقت ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
گو نے کہا کہ ہم ان تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو مسئلے کے سیاسی حل کے لئے معاون ہوں۔ ہم غزہ میں جنگ بندی، انسانی بحران میں کمی، دو ریاستی حل کے نفاذ اور بالآخر فلسطینی مسئلے کے جامع، منصفانہ، پائیدار اور دیرپا حل کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link