بیجنگ(شِنہوا)تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چینی فتح نے نہ صرف چین کی اپنی آزادی کی مضبوط بنیاد رکھی بلکہ اس نے دنیا بھر میں مظلوم اقوام اور نوآبادیاتی و نیم نوآبادیاتی علاقوں میں آزادی کی جدوجہد کو بھی گہرا حوصلہ دیا۔
شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک ایک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ہونے والی یہ رپورٹ”تاریخ کو یاد رکھنا اور انصاف کا دفاع کرنا – فسطائیت مخالف عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کی عظیم قربانیاں” کے عنوان سے چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔
سال 2025 چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فتح نے دنیا بھر کے مظلوم نوآبادیاتی اور نیم نوآبادیاتی ممالک میں قومی آزادی اور نجات کے لئے لڑنے کا اعتماد اور حوصلہ پیدا کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تیار کردہ انقلابی نظریات اور طریقوں نے دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لئے آزادی کی قابل عمل حکمت عملیوں کوپیش کیا۔
شِنہوا انسٹیٹیوٹ پالیسی تحقیق کو اپنا مرکزی میدان رکھتا ہے اور اس نے حالیہ برسوں میں اہم قومی اور عالمی مسائل پر دوراندیش، حکمت عملی پر مبنی اور تیاری سے متعلق تحقیق انجام دی ہے اور اس دوران کئی موثر تحقیقی نتائج بھی سامنے لائے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link