بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے اول سیکرٹری اور کیوبا کے صدر میگوئل دیاز-کانیل سے ملاقات کی۔
دیاز-کانیل جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
شی نے کہا کہ چونکہ اس سال چین اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ ہے۔ دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید بلند کرنا چاہیے اور دونوں عوام کے لئے مزید فوائد لانے چاہئیں۔
شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مخلصانہ باہمی امداد پر قائم رہنا چاہیے اور منظم طریقے سے ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی صلاحیت کے اندر کیوبا کو امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
شی نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی اقدام، عالمی تہذیبی اقدام اور عالمی نظم ونسق اقدام کو موثر طریقے سے نافذ کریں اور عالمی امن اور ترقی کی خاطر زیادہ سے زیادہ تعاون کے لئے بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی بہتر تعمیر کے لئے مل کر کام کریں۔
شی نے کہا کہ چین مداخلت اور ناکہ بندی کے خلاف کیوبا کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
دیاز-کانیل نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور دوستی کا ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیوبا ہمہ جہت تعاون اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا منتظر ہے اور چینی کاروباری اداروں کے لئے مزید سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کو تیار ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ مستقبل کی حامل چین-کیوبا برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور دوطرفہ تعاون کے متعدد دستاویزات پر دستخط کئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link