جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومChinaیوم فتح تقریب سے متعلق بیان پر تائیوان کے لائی چھنگ- تے...

یوم فتح تقریب سے متعلق بیان پر تائیوان کے لائی چھنگ- تے کی شدید مذمت

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ- تے کے یوم فتح کی تقریب کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے جمعرات کے روز کہا کہ لائی کے بیانات نے ‘تائیوان کی آزادی’ کی علیحدگی پسند قوتوں کے بدنما چہرے اور ان کی بدنیتی کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے جو تاریخ اور قوم کے ساتھ غداری کرتے ہیں، شہداء کی توہین کرتے ہیں اور ضمیر کو مٹا دیتے ہیں۔

چھن نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے لائی کے بدھ کو سوشل میڈیا پر کئے گئے پوسٹس کے بارے میں پوچھا گیا جن میں انہوں نے بیجنگ میں جاپانی جارحیت  کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقاریب کو غلط انداز میں پیش کیا تھا۔ ان پوسٹس میں مین لینڈ کی بھی بدنامی کی گئی۔

چھن بن ہوا نے کہا کہ 3 ستمبر جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے جو اندرون و بیرون ملک تمام چینی باشندوں کے لئے فخر کا دن ہے۔

چھن نے زور دیا کہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے اور تائیوان کے لوگ بھی چینی قوم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران تائیوان کے باشندوں سمیت چین بھر کے لوگوں نےمتحد ہو کر مزاحمت کی اور جدید دور میں بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کی پہلی مکمل فتح حاصل کی۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ مزاحمتی جنگ اور دوسری عالمی جنگ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دو چارہوگی اور کوئی بھی قوت جو چینی عوام کے خلاف جانے یا ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی وہ خود اپنی تباہی کا سبب بنے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!