بیجنگ(شنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کی۔
رابرٹ فیکو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے نظریے کو برقرار رکھیں، حقیقی کثیرالطرفہ پالیسی اپنائیں اور عالمی نظم ونسق میں اصلاحات اور بہتری کو فروغ دیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین سلوواکیہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط کرنے، ایک دوسرے کی ترقیاتی سمتوں کی بھرپور حمایت کرنے اور نئی توانائی، بنیادی شہری سہولتوں اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے کو تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلوواکیہ چین-یورپی یونین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر رابرٹ فیکو نے کہا کہ سلوواکیہ چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نظم ونسق کے تجربات کے تبادلے کو مضبوط کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، افراد کے تبادلوں کو مزید آسان بنانے اور مزید چینی کمپنیوں کو سلوواکیہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی دعوت دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلوواکیہ چین کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور عالمی نظم و نسق میں اصلاحات اور بہتری کے لئے فعال طور پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
