بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے دنیا بھر کی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کریں اور تاریخی سانحات دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔
چین کے صدر جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ سلامتی اسی وقت ممکن ہے جب دنیا کی اقوام ایک دوسرے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر پیش آئیں، ہم آہنگی سے رہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link