بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے پہلی بار کثیرجہتی تجارتی نظام کی حمایت میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جو کہ عالمی تجارتی نظام کے استحکام کے تحفظ کے لئے ایس سی او کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ اعلامیہ ایس سی او تیانجن سربراہ اجلاس کے دوران جاری کیا گیا۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے اسے ایک "اعلیٰ سطح” اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے مل کر عالمی تجارتی نظام کی حمایت میں کوئی باضابطہ بیان دیا ہے۔
عہدیدار کے مطابق یہ اعلامیہ بروقت ہے۔ بعض ڈبلیو ٹی او رکن ممالک نے نام نہاد "باہمی محصولات” سے متعلق ایک فریم ورک معاہدے پر بات چیت کی ہے، جس کے جواب میں ایس سی او ممالک نے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ اور غیر امتیازی برتاؤ جیسے ڈبلیو ٹی اوکے بنیادی اصولوں کو دوبارہ دہرایا ہے۔ ایس سی او ممالک نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی قوانین بالخصوص ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کا احترام کریں۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ اعلامیہ ترقی پر مرکوز ہے۔ اس میں ترقی پذیر ممالک کو صنعتی ترقی میں مدد فراہم کرنے، کم ترقی یافتہ ممالک کی کثیرجہتی تجارتی نظام میں موثر شمولیت کی حمایت کرنے اور ڈبلیو ٹی او کی 14ویں وزارتی کانفرنس2026 سے ٹھوس نتائج کی توقع کا عزم شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link