غزہ: غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں مزید 38 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، یہ حملے منگل کی صبح فجر کے وقت شروع ہوئے۔
شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شہر میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کے مغربی علاقے میں ایک فلیٹ پر بمباری کی، جس سے تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔