کابل: افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 ہو گئی جبکہ 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے، یہ حالیہ برسوں میں افغانستان میں آنے والا سب سے تباہ کن زلزلہ قرار دیا جارہا ہے، جس نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر امداد کی فوری ضرورت ہے۔