بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومChinaچینی صدر کا چین، روس اور منگولیا کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد...

چینی صدر کا چین، روس اور منگولیا کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور تعاون کے فروغ پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین، روس اور منگولیا کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے اور باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا ہے۔

شی نے یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوتن اور منگولیا کے صدر  اوخنا خورلیسکھ کے ساتھ ایک سہ فریقی ملاقات کے دوران کہی۔ یہ تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ساتویں ملاقات تھی۔

شی نے تینوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کریں، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کریں، ایک دوسرے کی حمایت میں اضافہ کریں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کریں اور اپنی اپنی ترقی و شباب نو کے لئے پائیدار تزویراتی شراکت دار کے طور پر کام کریں۔

شی نے کہا کہ تینوں ممالک کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے، سرحد پار بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا چاہیے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو آپس میں ہم آہنگ کرنا چاہیے، مقامی کرنسی میں لین دین کی سطح کو بڑھانا چاہیے اور سیاحت و ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

شی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید بہتر بنانے اور ایس سی او تیانجن سربراہ اجلاس کے دوران قائم کئے گئے مختلف پلیٹ فارمز اور مراکز سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا تاکہ مزید وسیع تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

پوتن نے کہا کہ باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانا بہت اہم ہے جو سہ فریقی تعلقات کی بنیاد کو مستحکم کرنے میں مددگار ہوگا۔

خورلیسکھ نے چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور علاقائی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے منگولیا کے عزم کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!