بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومChinaچین، منگولیا ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں، شی...

چین، منگولیا ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں، شی جن پھنگ

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے منگولیا کے صدر اوخنا خورلیسکھ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو چین-منگولیا مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کو رہنما اصول بناتے ہوئے باہمی تزویراتی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہیے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنا چاہیے اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری میں مسلسل نئی جان ڈالی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود چین منگولیا کا ایک قابل بھروسہ اور پائیدار شراکت دار رہے گا۔ شی جن پھنگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوطی سے تحفظ دیں، ترقیاتی منصوبوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں اور اپنے اپنے جدیدیت کے سفر کو مل کر آگے بڑھائیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین کی طرف سے پیش کیا گیا گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) عالمی مسائل سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے ہے اور چین اس اقدام پر عملدرآمد کے لئے منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر منگولیا کے صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ دائمی اچھے ہمسایہ تعلقات قائم رکھنا اور طویل المدتی باہمی مفاد پر مبنی تعاون منگولیا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگولیا ایک چین پالیسی پر قائم رہے گا اور تائیوان، شی زانگ، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ منگولیا چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کے امکانات تلاش کرنے، رابطہ کاری کو بہتر بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مزید نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگولیا چین کے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون اور باہمی حمایت کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کسٹمز، میٹریولوجی اور ذرائع ابلاغ سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!