منگل, ستمبر 2, 2025
ہومChinaشی جن پھنگ کی شہباز شریف سے ملاقات، مضبوط تعلقات خطے میں...

شی جن پھنگ کی شہباز شریف سے ملاقات، مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے لئے انتہائی اہم قرار

وزیراعظم شہباز شریف  چین کے شمالی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم پلس اجلاس میں اظہار خیال کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے منگل کے روز پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چونکہ دنیا میں صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی بڑی تبدیلیاں تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں، ایسے میں چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے لئے انتہائی اہم  ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کریں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ فائدہ ہو اور یہ تعلقات دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال بن سکیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ شکل دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چین کے شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لئے نہایت اہم ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان "ایک چین پالیسی ” پر مضبوطی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں تمام چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!