بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جیسے جیسے کارروائیوں میں تیزی آئے گی، حماس کے مزید سرکردہ رہنماؤں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اس سے قبل کابینہ کےہفتہ وار اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ ابو عبیدہ پر حملہ شن بیت داخلی سکیورٹی ایجنسی اور اسرائیلی فوج نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں اس کے حتمی نتیجے کا علم نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہیں،تاہم حماس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔
سعودی ٹی وی چینل العربیہ نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبیدہ ایک اپارٹمنٹ پر کئے گئے حملے میں ہلاک ہوئے، اس کارروائی میں اپارٹمنٹ میں موجود تمام افراد مارے گئے۔ عبیدہ کے خاندان کے افراد اور حماس کے مسلح ونگ کے رہنماؤں نے لاش کی شناخت کے بعد عبیدہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link