تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کو اختلافات کو پس پشت ڈال کر باہمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے سب رکن ممالک ایک دوسرے کے دوست اور شراکت دار ہیں۔ شی جن پھنگ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے اختلافات کا احترام کریں، تزویراتی رابطے قائم رکھیں، اتفاق رائے کو فروغ دیں اور اتحاد و تعاون کو مضبوط بنائیں۔
