تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو حقیقی نتائج اور اعلیٰ کارکردگی کے لئے کوشش کرنے کی تاکید کی ہے۔
چینی صدر نے یہ بات پیر کو بندرگاہی شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایس سی او کے یونیورسل سنٹر برائے انسداد سلامتی خطرات و چیلنجز اور ایس سی او انسداد منشیات سنٹر کو فعال بنایا جائے اور ساتھ ہی ایک ایس سی او ڈیویلپمنٹ بینک بھی جلد از جلد قائم کیا جائے تاکہ رکن ممالک کے درمیان سلامتی اور اقتصادی تعاون کے لئے مزید مضبوط بنیادیں فراہم کی جاسکیں۔
