تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کو باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بات تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بہتر انداز میں ہم آہنگ کرنا ہوگا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اعلیٰ معیار پر عملدرآمد کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی بڑی منڈیوں کی صلاحیتوں اور ایک دوسرے کی معیشتوں کے درمیان تکمیلی پہلوؤں سے فائدہ اٹھائیں اور تجارت و سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کریں۔
