تیانجن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ عالمی نظم ونسق ایک نئے دوراہے پر آگیا ہے۔
پیر کے روز تیانجن میں "ایس سی او پلس” اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال فسطائیت مخالف جنگ میں دنیا کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ ہے۔
شی نے کہا کہ اگرچہ امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے جیسے تاریخی رجحانات بدستور قائم ہیں لیکن سرد جنگ کی ذہنیت، بالادستی پسندی اور تحفظ پسندی جیسے رجحانات اب بھی دنیا کا پیچھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے جو مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور یوں دنیا ایک نئے دور کی بے یقینی اور تبدیلی میں داخل ہو چکی ہے۔
