پیر, ستمبر 1, 2025
ہومLatestافغانستان میں خوفناک زلزلہ، صوبہ کنڑ میں 3 گاوں صفحہ ہستی سے...

افغانستان میں خوفناک زلزلہ، صوبہ کنڑ میں 3 گاوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

کابل: افغانستان میں6 شدت کے خو فناک زلزلے سے تقریبا 622 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہو گئے، صوبہ کنڑمیں خوفناک زلزلے سے3 گاوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

افغان وزارت اطلاعات کے مطابق صوبے کنڑ میں زلزلے سے 610 افراد ہلاک اور 1300 زخمی ہوئے ہیں، صوبہ کنڑ میں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع نور گل، سوکی، وٹ پور، مانوگی اور چپہ درہ ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبے کے شہر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!