پیر, ستمبر 1, 2025
ہومLatestاسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 100 فلسطینی شہید ہو...

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالوں میں 38 وہ لوگ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔

اسرائیلی حملے زیادہ تر غزہ کی پٹی کے شمال حصوں، غزہ شہر کے شمالی علاقے، خان یونس کے جنوب اور موراگ کے امدادی مرکز کے قریب کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے بدستور جاری ہیں، جن میں شمالی اور جنوبی حصوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا البلد، جبالیا النزاع اور شیخ رضوان کے مشرقی علاقے میں کئی عمارتوں کو اڑا دیا۔ اسی دوران جنوبی غزہ میں خانیونس میں بھی دھماکے سے تباہی کی کارروائیاں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی راہ داری موراج پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں پانچ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نوے فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!