اتوار, اگست 31, 2025
ہومChinaایس سی او اعتماد کے ساتھ عالمی سطح کی سفارتی قوت بن...

ایس سی او اعتماد کے ساتھ عالمی سطح کی سفارتی قوت بن رہی ہے، صدر بیلاروس

منسک (شِنہوا) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (اس سی او)پوری خوداعتمادی کے ساتھ ایک عالمی سطح کی سفارتی قوت بنتی جا رہی ہےاور اس نے کثیرالجہتی تعاون کی بنیاد پر علاقائی سلامتی اور ترقی کا ایک منفرد ماڈل تیار کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایس سی او تیانجن سربراہ اجلاس اور چین کی یوم فتح  کی تقریبات میں شرکت سے قبل شِنہوا کو دیے گئے ایک تحریری انٹرویو میں کہی۔

لوکاشینکو نے کہا کہ چین اور بیلاروس نے جنگ عظیم دوم میں فسطائیت کے خلاف جنگ میں زبردست قربانیاں دیں اور ایک اہم کردار ادا کیا، اس عظیم فتح کی یاد کو زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر بیلاروس کے صدر چین کا اپنا 16واں دورہ کر رہے ہیں۔

لوکاشینکو نے کہا کہ وہ شی کو ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں اور مزید کہا کہ شی حکمت عملی کے ساتھ سوچتے ہیں اور آگے کی کئی دہائیوں کی بصیرت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال میں وہ بہادری سے قیادت سنبھالتے ہوئے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے ترقی کا ایک واضح اور متعین راستہ پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شی میں ایسی خصوصیات ہیں جو ایک مثال بن سکتی ہیں، اس میں اپنے لوگوں کے لئے ذمہ داری، حکمت عملی پر مبنی سوچ اور غیر متزلزل ارادہ شامل ہے۔

لوکاشینکو نے کہا بیلاروس اور چین کے درمیان انتہائی درجے کا باہمی اعتماد اور احترام موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس کے لیے شی نہ صرف ایک قابل اعتماد شراکت دار ہیں بلکہ ایک مخلص دوست بھی ہیں اور یہ کہ شی کی پختہ حمایت کی بدولت بیلاروس-چین تعلقات تاریخی طور پر سب سے بلند سطح سدابہار جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچ چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!