اتوار, اگست 31, 2025
ہومChinaچین نے جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں یادگاری تنصیبات...

چین نے جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں یادگاری تنصیبات کو بہتر بنایا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2021 سے 2025 تک جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں 15 نئی یادگاری عمارتیں بنائی ہیں یا پرانی عمارتوں کی مرمت اور توسیع کی ہے اور نمائشوں کےلئے 68 یادگاری ہالز کو بہتر بنایا ہے۔

نائب سربراہ قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ سُن ڈی لی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں بنیادی طور پر یادگاری ہالز کا ایک موثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔

یہ پریس کانفرنس چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور انسداد فسطائیت کی عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین بھر میں جنگ سے متعلق 10ہزار سے زائد غیر منتقل ثقافتی آثار اور ایک لاکھ 60ہزارسے زائد قابل منتقل نوادرات یا ان کے مجموعے شناخت کئے جا چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!