اتوار, اگست 31, 2025
ہومChinaشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ماحولیاتی تحفظ کے تعاون میں آگے...

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ماحولیاتی تحفظ کے تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،عہدیدار

تیانجن (شِنہوا) چینی ماحولیاتی عہدیدار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں مل کر اہم پیشرفت کی ہے جس سے ان کے درمیان ماحول دوست معیشت اور پائیدار ترقی کو مزید فروغ ملا ہے۔

چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کی نائب وزیر گو فانگ کے مطابق  ایس سی او کے لئے ایک ماحولیاتی معلومات کے تبادلے کا پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے ماحول سے متعلق قوانین، ضوابط، پالیسیوں، معیارات اور انتظامی نظام کا تبادلہ کرنا ہے تاکہ کاروباری ادارے منڈی کے مواقع کو بہتر انداز میں تلاش کر سکیں۔

گو نے ایس سی او سربراہ اجلاس2025 سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے 2021 سے اب تک ماحول دوست ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے شعبوں پر 30 سے زائد کثیرملکی یا دوطرفہ تکنیکی تبادلے اور روابط کے پروگرام منعقد کئے جن میں تقریباً ایک ہزار صنعتی نمائندے شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا چین نے فضلہ ٹھکانے لگانے، معلوماتی نظام ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی بحالی اور آبی ماحول کے علاج جیسے شعبوں میں مختلف تربیتی پروگرام بھی فراہم کئے ہیں۔

گو نے کہا کہ ایس سی او کے لائحہ عمل کے تحت چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اتفاق رائے قائم کرے گا، تعاون کو وسعت دے گا، ماحول دوست تبدیلی کو فروغ دے گا اور عالمی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!