بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں ہونے والی یوم فتح کی آئندہ فوجی پریڈ ایک اہم موقع ہوگا جس میں چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے پختہ عزم، ارادے اور صلاحیت کا اظہار کیا جائے گا اور عالمی امن کے پختہ عزم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
3ستمبر کو منعقد ہونے والی یہ پریڈ چینی فوج کی حالیہ جدید پیشرفت کو نمایاں کرے گی۔ یہ پریڈ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور انسداد فسطائیت کی عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات کا اہم حصہ ہے۔
دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 سال بعد آج دنیا کو ایک بڑھتے ہوئے امن کے فقدان کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجوہات جغرافیائی سیاسی تنازعات، بالادستی کی کوششیں اور یکطرفہ اقدامات ہیں۔ انسانیت اس وقت ایک دوراہے پر کھڑی ہے جہاں اسے مکالمے یا تصادم، باہمی فائدے پر مبنی تعاون یا ایک فریق کے نقصان پر دوسرے کے فائدے جیسے فیصلوں کا سامنا ہے۔
اس غیر یقینی اور تشویشناک عالمی صورتحال میں، فتح کی سالگرہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنے اور تباہ کن جنگوں سے پاک مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے۔
عالمی امن کا ایک فعال معمار اور محافظ چین دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے تحفظ اور عالمی انصاف و برابری کے دفاع کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
پُرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں سے لے کر "انسانی مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے” کے تصور تک، چین نے ہمیشہ امن کو فروغ دینے کے لئے ترقی، سلامتی اور تہذیب پر مبنی عالمی اقدامات پیش کئے اور ان پر عملدرآمد کیا ہے۔ ان اقدامات کو دنیا بھر میں وسیع حمایت اور شرکت حاصل ہوئی ہے اور انہوں نے عالمی خوشحالی اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
امن تمام اقوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے قیام کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہو گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link