اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 ء کی منظوری دے دی۔
جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے، یہ قانون پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے۔
اتھارٹی انٹر ایجنسی کوآرڈنیشن کیلئے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو زمینی بندرگاہوں پر موثر تجارت اور مسافروں کی نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی۔ پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا