شارجہ: قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔
جمعہ کو میچ سے قبل کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔