جمعہ, اگست 29, 2025
ہومChinaچین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل پبلشنگ کی آمدنی نئی بلند سطح...

چین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل پبلشنگ کی آمدنی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

ژینگ ژو(شِنہوا) 2024 کے دوران چین کی ڈیجیٹل پبلشنگ انڈسٹری کی آمدنی 17.5 کھرب یوآن (تقریباً 245.9 ارب امریکی ڈالر) کی ایک اور نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں 15 ویں چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل پبلشنگ ایکسپو (سی ڈی پی ای) سے قبل جاری ہونے والے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار کتابوں، اخبارات اور رسالوں سے حاصل ہونے والی ڈیجیٹل آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 8.07 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں جومسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ابھرتے ہوئے شعبوں نے مضبوطی سے ترقی جاری رکھی ہے  جس میں آن لائن گیمنگ، آن لائن تعلیم اور آن لائن اینیمیشن کے شعبوں کی آمدنی میں اضافہ خاص طور پر نمایاں رہا۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال چین کے آن لائن ادب سے 49.55 ارب یوآن کی مجموعی آمدنی ہوئی۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت 29.37 فیصد زائد ہے  جبکہ آن لائن ادب کے قارئین کی مجموعی تعداد 63 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی جو  گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ میں چینی مواد کی عالمی ترسیل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2024 میں بیرون ملک آن لائن چینی ادب کے 3 کروڑ نئے رجسٹرڈ قارئین کا اضافہ ہوا جس سے بیرون ملک آن لائن چینی ادب کے فعال قارئین کی مجموعی تعداد تقریباً 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔

چائنیز اکیڈمی آف پریس اینڈ پبلیکیشن کی میزبانی میں 15 واں سی ڈی پی ای ہینان میں 28 سے 31 اگست تک منعقد ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!