جمعرات, اگست 28, 2025
ہومLatestترک صدر کا وزیر اعظم کو فون، سیلاب پر اظہار افسوس

ترک صدر کا وزیر اعظم کو فون، سیلاب پر اظہار افسوس

لاہور: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کو کسی بھی مدد کی پیشکش کی۔

اس مشکل وقت میں ترک صدر کے جذبات کے ساتھ ساتھ مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

دونوں رہنماوں نے اس سال کے شروع میں ہونے والی اپنی بات چیت اور چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اپنی آئندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!