بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک فوجی عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جا نے والی چین کی یوم فتح کی فوجی پریڈ کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہیں۔
