بدھ, اگست 27, 2025
ہومLatestپنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامی اقدامات فوری اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ذرائع مواصلات ،سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے، کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں بارشوں، چناب، ستلج اور راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متاثرین کے بروقت انخلا کیلئے 2000ٹرک تیار کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے،این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کیلئے 5ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے، کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع بھی یقینی بنائی جائے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!