منگل, اگست 26, 2025
ہومEnertainmentانسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوئے تو مغرور ہوگیا تھا، بعد میں...

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوئے تو مغرور ہوگیا تھا، بعد میں سوچ بدل گئی، اداکار ثمر جعفری

لاہور: اداکار ثمر جعفری نے کہا ہے کہ یک طرفہ محبت اچھی ہوتی ہے، لیکن اس کی وجہ سے انسان اپنی اصل شخصیت کو بھلا دیتا ہے،خود کو اس طرح بدلنے کی کوشش کرتا ہے جو سامنے والے کو پسند آئے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اسکول کے زمانے میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی، اس وقت انہوں نے یہی سوچا تھا کہ زندگی میں خوب کامیاب ہونا ہے اور یہ بھی طے کرلیا تھا کہ 21 سال کی عمر میں ان کی جیب میں اتنے پیسے ہونے چاہئیں کہ وہ اپنی یک طرفہ محبت سے باآسانی بات کرلیں۔

اداکار نے کہا کہ زندگی میں کامیابی تو حاصل ہوگئی، لیکن جب یک طرفہ محبت سے بات کرنے کا وقت آیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی یک طرفہ محبت کی زندگی میں کوئی اور شخص آگیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس شخص کے زندگی سے چلے جانے کا کوئی افسوس نہیں ہے، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اس ایک شخص کے چلے جانے کا افسوس کرتے تو دوسری طرف ان لاکھوں لوگوں کا کیا ہوتا جو ان سے اتنی محبت کرتے ہیں، اس لیے وہ ناشکری نہیں کرنا چاہتے اور انہیں لگتا ہے کہ اللہ نے ان کے لیے بہترین ہی سوچا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس عمر کے حصے میں وہ ہیں، اس میں ذرا سی کامیابی کے بعد ذہن میں یہ سوچ فورا آجاتی ہے کہ اب تو مشہور ہوگیا ہوں اور لوگ کہیں بھی دیکھ کر فورا پہچان لیں گے، حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، جیسے جب ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوئے تو وہ تھوڑے مغرور ہوگئے تھے، لیکن بعد میں یہ سوچ بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شعور انہیں اس وقت آیا جب ان کی زندگی کا ایک اہم رشتہ ان سے دور چلا گیا، ان کے ایک بہت قریبی دوست کی تقریبا دو سال قبل اچانک موت ہوگئی، جس کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اس دنیا میں ہم سب زیادہ وقت کے لیے نہیں رہیں گے اور یہ ہمارا مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!