تہران: روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران ملاقات پراتفاق کیا اور الاسکا میں روس امریکا سربراہی اجلاس کے نکات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ہنماوں نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام پرگفتگو کی، اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانیکی کوشش نہیں کریگا۔