پیر, اگست 25, 2025
ہومLatestآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، پی سی بی نے 15...

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، پی سی بی نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرد یا

اسلام آباد: پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا، فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں کپتانی کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق ایمان فاطمہ سمیت 7 خواتین کھلاڑیوںنتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیاہے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے گل فیروزہ اور نجیحہ علوی کو ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔ ون ڈے سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی۔

جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!