ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھیبا کی اپنے بیٹے وکرانت کے ساتھ میوزک ویڈیو پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی بھتیجی عالیہ چھیبا کی جانب سے اپنی دادی اور والد کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں عالیہ چھیبا نے لکھا کہ میرے دو پسندیدہ لوگ جن کے ساتھ مجھے جیم سیشن بہت پسند ہیں، اب آپ جان گئے ہوں گے کہ یہ سب مجھے کہاں سے ملا ہے، یہ تو میری جینز میں ہے۔