پیر, اگست 25, 2025
ہومLatestبھارت، اترپردیش میں ٹریلر اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم، 8 یاتری ہلاک،43...

بھارت، اترپردیش میں ٹریلر اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم، 8 یاتری ہلاک،43 زخمی

علی گڑھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریلر اور اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ علی گڑھ کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اترپردیش کے بلند شہر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس میں 61 یاتری سوار تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی دینش کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی راجستان جارہی تھی۔ حادثے میں 43 افراد زخمی ہوئے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!