اتوار, اگست 24, 2025
ہومLatestشمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی شہید

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی شہید

غزہ(شنہوا)فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی صحافی کو اسرائیلی فوج نے شہید کردیا ہے۔

طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ خالد المدہون، جو غزہ کے سرکاری فلسطین ٹی وی چینل کے کیمرہ مین تھے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ المدہون کو غزہ کے شمالی علاقے بیت لاحیہ کے مغرب میں واقع زیکم کراسنگ پر واقعات کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی صحافیوں کی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک جاری جرم ہے جس کا مقصد سچائی کو چھپانا ہے لیکن یہ فلسطینی میڈیا کے ان ہیروز کے عزم کو نہیں توڑ سکے گا جو تمام خطرات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یونین کے مطابق المدہون کی شہادت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے۔

اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں آیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!