پیر, اگست 25, 2025
ہومLatestاسحاق ڈار کل دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسحاق ڈار کل دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارپیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے ۔ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!